اسلام آباد: ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق عہدے سے ہٹا دیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز کو اضافی چارج سونپ دیا گیا.

41

اسلام آباد میں کشمیری نوجوانوں کے احتجاج کے دوران طاقت استعمال نہ کرنے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ڈی آئی جی آپریشنز کی تعیناتی تک ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کو ڈی آئی جی آپریشنز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور بعض ذرائع میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ کشمیری نوجوانوں کے احتجاج کے دوران طاقت استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا، تاہم اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر اس وجہ کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں