سانحۂ سوات: ہوٹل میں محنت مزدوری کرنے والا شانگلہ کا نوجوان بھی شہید.

31

سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے میں شانگلہ کے علاقے بینجو سے تعلق رکھنے والے نوجوان اعتبار خان بھی شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق اعتبار خان گزشتہ 10 برس سے کبل کے ایک ہوٹل میں محنت مزدوری کرکے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر رہے تھے۔ واقعے کے وقت وہ اپنے روزگار پر موجود تھے کہ خودکش حملے کی زد میں آ گئے۔

مقامی افراد کے مطابق اعتبار خان نہایت محنتی، دیانتدار اور خوش اخلاق نوجوان تھے۔ ان کی شہادت کی خبر پر نہ صرف ان کے آبائی علاقے شانگلہ بلکہ کبل اور گردونواح میں بھی غم کی فضا چھا گئی۔

اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے اور تمام شہداء کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں