جبوڑی میں طوفانی بارش کا افسوسناک سانحہ، برساتی نالے میں بہہ جانے سے دو طالبات جاں بحق، ایک زخمی بچا لی گئی.

33

مانسہرہ کے علاقے جبوڑی میں طوفانی بارش کے دوران برساتی نالے میں بہہ جانے سے دو کمسن طالبات جاں بحق جبکہ ایک طالبہ زخمی حالت میں بچا لی گئی۔


مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ آج سہ پہر تقریباً تین بجے پیش آیا، جب تینوں طالبات سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں۔ سیکرٹری ویلج کونسل چہلہ باغ کے مطابق کڑاک میں زربخت لالہ کے مکان کے قریب چٹو سے سرن کی جانب بہنے والے برساتی نالے میں اچانک طغیانی آ گئی، جس کی زد میں آ کر تینوں بچیاں بہہ گئیں۔
اطلاعات کے مطابق دو طالبات کی لاشیں بعد ازاں جبوڑی نادرا آفس کے قریب نالے سے برآمد کر لی گئیں، جبکہ ایک طالبہ کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔
جاں بحق ہونے والی دونوں طالبات کا تعلق کڑاک سے تھا اور وہ قاری شفیق ولد محمد اشرف اور عاشق حسین ولد عبدالجلیل کی بیٹیاں تھیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں بچیوں کی عمریں 7 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم بچیوں کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمی طالبہ کو جلد مکمل صحت یاب کرے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں