ایبٹ آباد: حویلیاں میں ڈمپر ڈرائیور امجد کے مبینہ قاتل گرفتار.

37

ایبٹ آباد پولیس نے حویلیاں میں ڈمپر ڈرائیور امجد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی انویسٹیگیشن ایاز خان، ایس پی حویلیاں جمیل قریشی اور ڈی ایس پی حویلیاں سراج خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے مقدمے کی تفتیش اور پولیس کارروائی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں