ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میٹرک 2026: پوزیشن ہولڈرز میں طالبات کا نمایاں کردار، مجموعی نتیجہ جاری.

23

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے سالانہ میٹرک امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس میں طالبات نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ بورڈ کی جانب سے مجموعی نتائج کا چارٹ بھی جاری کر دیا گیا، جس میں مختلف گریڈز اور کامیابی کے تناسب کی تفصیلات شامل ہیں۔

بورڈ حکام کے مطابق نتائج میں کامیابی کا مجموعی تناسب اطمینان بخش رہا، جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو خصوصی تقریب میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔ امیدوار اپنا تفصیلی نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی چیک کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں