راولپنڈی عدالت کا بڑا فیصلہ: 9 افراد کے قتل کیس میں تین مجرموں کو پانچ، پانچ بار سزائے موت.

21

راولپنڈی کی ایک عدالت نے کئی سال قبل چونترہ کے علاقے میں پیش آنے والے 9 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرموں کو پانچ، پانچ بار سزائے موت، قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مقتولین میں ایک مرد جبکہ باقی خواتین اور بچے شامل تھے، جنہیں مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سزا یافتہ مجرم پولیس کی حراست میں عدالت سے باہر آتے ہوئے مسکراتے، وکٹری کا نشان بناتے اور پُراعتماد انداز میں قیدی وین کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مجرموں کے رویے سے متعلق تبصرے اور ان کی ذہنی کیفیت کے بارے میں سوشل میڈیا پر مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں