🚨 سانحۂ براڈ پیک: 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں.

31

اسلام آباد: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ مراد کے مطابق میتیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد لائی گئیں اور انہیں پمز اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سفری دستاویزات کی تیاری مکمل ہونے کے بعد میتیں نیپال روانہ کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد 10 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔ اب تک متعدد لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

اللہ تعالیٰ جاں بحق کوہ پیماؤں کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں