سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پالتو کتوں کے حملے میں 8 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی، پولیس نے واقعے میں ملوث کتوں کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ قصبہ للیانی کے قریب ڈیرہ نٹ رنگلامبہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں 8 سالہ بچی راستے سے گزر رہی تھی کہ پالتو کتوں نے اچانک اس پر حملہ کردیا۔
حملے کے دوران کتوں نے بچی کو ٹانگ، بازو اور پیٹھ پر کاٹ کر زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد بچی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچی کے چچا کی مدعیت میں کتوں کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کے مالک کو گرفتار کرلیا، جبکہ گرفتار ملزم سے واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ غفلت یا لاپرواہی کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔
سرگودھا: پالتو کتوں کا 8 سالہ بچی پر حملہ، شدید زخمی، مالک گرفتار.
20