ایبٹ آباد – میرپور پولیس کے رائیڈرز نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ اور شور شرابہ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے درج ذیل دو افراد کو گرفتار کیا:
· عقیل ولد بشیر احمد – سکنہ بانڈہ علی خان
· ولید ولد فیاض – سکنہ بانڈہ قاضی
پولیس کے مطابق دونوں افراد کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ان کے خلاف دفعہ 8/11 ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر شراب نوشی اور غل غپاڑہ کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایبٹ آباد: شراب کے نشے میں غل غپاڑہ کرنے والے دو افراد گرفتار.
14