مری: یونین کونسل مسیاڑی کے گاؤں گوہڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک خاتون نے اپنے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا، جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ڈی پی او مری کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے بچے کی لاش برساتی نالے سے نکال لی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ بچے کے والدین کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران خاتون نے مبینہ طور پر بتایا کہ اس کے پہلے ہی 6 بچے ہیں اور وہ مزید بچے کی پرورش کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش کے بعد حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔
مری: ’پہلے ہی 6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘، ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا.
10