سرگودھا: کوٹ مومن کے نواحی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کو مبینہ طور پر اس کی دوسری بیوی نے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نے ایک ہفتہ قبل تیسری شادی کی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی دوسری بیوی نے مبینہ طور پر شوہر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سو رہا تھا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
واقعے کے بعد خاتون نے بھی اپنی جان لے لی۔ پولیس نے گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ مزید شواہد اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول نے پہلے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دی، جس کے بعد دوسری شادی کی اور بعد ازاں تیسری شادی کرلی تھی۔
سرگودھا: تیسری شادی کرنے پر شوہر مبینہ طور پر دوسری بیوی کے ہاتھوں قتل.
32