اسلام آباد: وزیرِ مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، وفاقی کابینہ اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلسِ عاملہ میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تاحال کوئی باقاعدہ گفتگو نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے فی الحال کوئی معاملہ پارلیمنٹ، کابینہ یا ن لیگ کی مرکزی مجلسِ عاملہ میں زیرِ بحث نہیں آیا۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ جب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے انتظامی یونٹس کی بات کی گئی تھی تو اس معاملے پر کابینہ میں بحث ہونی چاہیے تھی تاکہ صورتحال واضح ہوسکتی۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کی رہنما آسیہ اسحاق نے کہا کہ ان کی جماعت سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کر رہی بلکہ انتظامی مسائل کے حل اور عوام کی زندگی بہتر بنانے کی بات کر رہی ہے۔
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا معاملہ حالیہ دنوں میں سیاسی سطح پر دوبارہ زیرِ بحث آیا ہے، تاہم مختلف سیاسی جماعتیں اس حوالے سے مختلف مؤقف رکھتی ہیں۔
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ، کابینہ یا ن لیگ کی مرکزی مجلسِ عاملہ میں کوئی بات نہیں ہوئی: کھیئل داس کوہستانی.
29