اسلام آباد، راولپنڈی، سوات اور مالاکنڈ میں تیز بارش، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت.

30

اسلام آباد، راولپنڈی: اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جبکہ سوات اور مالاکنڈ میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

تیز بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انتظامیہ کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے آباد مکینوں کو محتاط رہنے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہریوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کا بھی کہا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں