مانسہرہ – بائی پاس ہل ٹاپ کے مقام پر ہیوی ٹرانسمیشن بجلی کا کھمبا گرنے کے باعث سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی انسپکٹر ٹریفک انس خان کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
چونکہ بجلی کی ہیوی ٹرانسمیشن لائن اور کھمبے کو ہٹانے کا کام ہے، اس لیے بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
📢 تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ بائی پاس ہل ٹاپ کی جانب اپنی گاڑیاں لے جانے سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔



“`
مانسہرہ: بائی پاس ہل ٹاپ پر بجلی کا کھمبا گر گیا، ٹریفک بند
24