کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی میں رشتے کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر دیا

30

کراچی – کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں رشتے کے تنازع پر ایک چچا نے اپنے بھتیجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ شرافی گوٹھ تھانہ کی حدود میں جونا بریانی کے قریب پیش آیا۔
مقتول کی شناخت یاسر ولد محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ہری پور ہزارہ سے تھا۔ وہ دو روز قبل ایک میت میں شرکت کے لیے کراچی آیا تھا۔
ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق مقتول کو اس کے چچا رشید نے رشتے کے تنازع پر کراچی آنے سے منع کیا تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رشید نے تین سے چار فائر کیے، جن میں سے ایک گولی یاسر کے سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس نے لاش جناح اسپتال منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں