لاہور – سینئر صحافی محمد حنیف نے بی بی سی نیوز پنجاب پر ایک ویڈیو بیان میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام کی بے چینی پر تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
محمد حنیف نے کہا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ جو مٹی سے اناج اگاتا ہے، وہ دکان پر جا کر وہی اناج خرید نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جو 12 گھنٹے دفتر کے باہر گارڈ کی نوکری کرتا ہے، وہ چائے کا کپ لینے سے پہلے سوچتا ہے کہ یہ فضول خرچی اپنے اوپر کرے یا پیسے گھر بھیج دے تاکہ بچے پیٹ بھر کر روٹی کھا سکیں۔
صحافی نے مزید کہا کہ ہم دل کو تسلی دیتے رہیں اور کہتے رہیں کہ پاکستان میں رات کو کوئی بھوکا نہیں سوتا، لیکن لاکھوں لوگ پیٹ بھر کر نہیں کھا رہے، اور باقیوں کو اس فکر میں نیند نہیں آتی کہ آج کی روٹی تو مل گئی تھی، کل ملے گی یا نہیں۔
محمد حنیف کا یہ بیان ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت کی عکاسی کرتا ہے، جہاں محنت کش اور متوسط طبقے کی مشکلات روز بروز بڑھ رہی ہیں۔
سینئر صحافی محمد حنیف کا جذباتی بیان: “جو مٹی سے اناج اگاتا ہے، وہ دکان پر جا کر وہی اناج خرید نہیں سکتا”
26