کوئٹہ: عسکریت پسند تنظیم کی سہولت کار ڈاکٹر عائشہ فیض 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

32

کوئٹہ – انسدادِ شدت پسندی کی عدالت نے سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کو عسکریت پسند تنظیم کی سہولت کاری کے الزام میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کر دیا ہے۔
انسدادِ شدت پسندی کی عدالت کوئٹہ کے جج سید علی مبین نے کیس کی سماعت کی۔ سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے ملزمہ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ فیض کو 3 دن کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔
ڈاکٹر عائشہ فیض کو تین روز قبل کالعدم تنظیموں کی حمایت میں پریس کانفرنس کرنے اور ان کے بیانیے کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف ریاست مخالف بیانیے اور دہشت گردوں کی حمایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی پاکستانی شہری ملک و ریاست توڑنے کی بات کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں