شنکیاری: اسلحہ کی نوک پر غریب ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار، ایک کی تلاش جاری.

29

شنکیاری – تھانہ شنکیاری کی حدود میں اسلحہ کی نوک پر غریب ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹنے والے مونگن کے رہائشی 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
بانڈہ پیراں بفہ دوراہا کے رہائشی صحبت خان نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور ہے اور مورخہ 27/08/2026 کو بفہ دوراہا چوک میں سواری کے انتظار میں کھڑا تھا کہ 3 نامعلوم اشخاص آئے اور اسے بکریال سٹی بکنگ کے لیے جانے کو کہا۔
جب وہ بکریال سٹی کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں پیچھے بیٹھے اشخاص نے پستول نکال لیا اور ٹیکسی ڈرائیور سے موبائل فون اور 6500 روپے چھین لیے۔
مدعی کی رپورٹ پر تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کرکے ڈکیتی میں ملوث:
کو ایس ایچ او تھانہ شنکیاری طارق خان نے گرفتار کر لیا۔ جبکہ باقی ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ چوری شدہ رقم اور موبائل فون کی بازیابی کی جا سکے اور تیسرے ملزم کا سراغ لگایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں