آلائی: گھاس کاٹتے ہوئے پاؤں پھسلا، فیض الرحمن گہری کھائی میں گر کر جاں بحق

35

آلائی – ضلع آلائی کے علاقے گنتڑ تاڑہ سے تعلق رکھنے والے فیض الرحمن المعروف فیضور بھائی ایک افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق فیض الرحمن پہاڑی علاقے میں گھاس کاٹ رہے تھے کہ اچانک پاؤں پھسل گیا، جس کے باعث وہ بلند مقام سے نیچے جا گرے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
فیض الرحمن کے اچانک اور دردناک انتقال کی خبر علاقے میں پہنچی تو ہر طرف غم کی فضا چھا گئی۔ اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے ان کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ فیضور بھائی اس طرح اچانک سب کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو جائیں گے۔ ان کی اچانک جدائی نے اہلِ علاقہ اور جاننے والوں کو افسردہ کر دیا ہے۔
لواحقین اور اہلِ علاقہ نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے، جبکہ اللہ تعالیٰ سے سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی بھی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں