اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں نے بانئ پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی طرز پر علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔
قیدیوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک کی ضمانت دیتا ہے، لہٰذا انہیں بھی بانئ پی ٹی آئی کو دستیاب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قیدیوں کو بھی شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں علاج کی اجازت دی جائے اور بانئ پی ٹی آئی کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرونِ ملک موجود افراد سے بات کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزاروں کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے بانئ پی ٹی آئی کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق احکامات پہلے ہی موجود ہیں، جن کی روشنی میں انہیں بھی مساوی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔
بانئ پی ٹی آئی جیسی طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے قیدیوں کی آئینی عدالت سے رجوع.
33