متحدہ عرب امارات: ویزا یا ورک پرمٹ ختم ہونے کے بعد قانونی قیام کی مدت اور تقاضے

30

دبئی – متحدہ عرب امارات میں ویزا یا ورک پرمٹ ختم ہونے کے بعد غیر معینہ مدت تک قیام قانونی طور پر برقرار نہیں رہتا۔
قانونی مہلت
پاکستانی حکام کے مطابق ویزے کی قسم اور صورتحال کے حساب سے متاثرہ افراد کو عموماً 30 دن سے 180 دن تک کی قانونی مہلت مل سکتی ہے۔
اس مدت کے دوران افراد:
· نیا روزگار تلاش کر کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نیا ورک پرمٹ اور ویزا حاصل کر سکتے ہیں
· یا مقررہ مہلت ختم ہونے سے پہلے ضروری کارروائی مکمل کر کے متحدہ عرب امارات سے واپس روانہ ہو سکتے ہیں
گریس پیریڈ کے بعد نتائج
گریس پیریڈ گزرنے کے بعد غیر قانونی قیام یا درست ورک پرمٹ کے بغیر کام کرنا سنگین قانونی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
ایسی خلاف ورزیوں کی صورت میں درج ذیل نتائج سامنے آ سکتے ہیں:
· جرمانہ
· حراست
· ملک بدری
· دوبارہ داخلے پر پابندی
اہم ہدایت
اس لیے ویزا منسوخی یا ورک پرمٹ کے خاتمے کی صورت میں پاکستانی شہریوں کے لیے مقررہ قانونی مدت اور امیگریشن تقاضوں پر بروقت عمل کرنا انتہائی اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں