پبی: زمینی تنازعے پر خونی تصادم، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

4

پبی – تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ بہسود میں زمین کے تنازعے پر دو سگے بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈاگ بہسود میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین (جو آپس میں سگے بھائی ہیں) کے مابین تلخ کلامی ہوئی، جو مسلح تصادم میں تبدیل ہو گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد فوری طور پر دونوں بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم زخمیوں میں سے اشفاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ دوسرے زخمی مشتاق کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے فوری طور پر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
مرحوم اشفاق کی فائل فوٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں