لکی مروت – لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں تعویذات کے تنازع پر ہونے والے ثالثی جرگے کے دوران فائرنگ سے مولوی ولی اللہ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سفیان اور ولی اللہ کے درمیان تعویذات کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، جس کے تصفیے کے لیے جرگہ منعقد کیا گیا تھا۔
جرگے کے دوران تکرار کے بعد سفیان نے فائرنگ کر دی، جس سے ولی اللہ شدید زخمی ہوئے۔
زخمی حالت میں انہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں وہ دم توڑ گئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.
لکی مروت: تعویذات کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ، مولوی ولی اللہ جاں بحق
20