منڈی بہاؤالدین – منڈی بہاؤالدین کی تاریخ کا ایک انتہائی افسردہ اور دل دہلا دینے والا دن ہے، جب مراتب بلہڑ کے بھائی سعادت بلہڑ اور ان کے ساتھی کو جنوبی افریقہ میں قتل کروا دیا گیا۔
تنازعے کا آغاز
ایک چھوٹی سی لڑائی، جس کا آغاز ایک معمولی سی تلخ کلامی سے ہوا، وقت گزرنے کے ساتھ ایک ایسی المناک صورت اختیار کر گیا کہ چودھری غلام قادر اس تنازعے کا پہلا فرد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
قتل کا سلسلہ
افسوس کی بات یہ ہے کہ معاملہ وہیں ختم نہیں ہوا۔ آپس کے اس تنازعے نے وقت کے ساتھ کئی قیمتی جانیں لے لیں:
· 2023: شاہد بلہڑ ایک نوجوان کے قتل کے بعد
· دسمبر 2025: بلہڑ فیملی کی طرف سے بادشاہ پور مارکی میں طارق پھپراء کے قتل کا افسوسناک واقعہ
· تقریباً ایک ماہ قبل: طارق پھپراء کے قتل کے ردِعمل میں پھپراء برادری کی جانب سے جنوبی افریقہ میں چار افراد — جن میں شاہد بلہڑ کے دو بھائی (ظفر اور ساجد) اور دو دوست شامل تھے — کو قتل کیا گیا
· آج: اسی نوعیت کا ایک اور افسوسناک واقعہ، جس میں جنوبی افریقہ میں مزید دو افراد قتل کر دیے گئے
2023 سے 2026 کے دوران بلہڑ خاندان کے نو افراد قتل ہو چکے ہیں۔
انتظامیہ سے اپیل
آج ہماری انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بالخصوص محترمہ مریم نواز شریف اور علاقے کے تمام سیاسی و سماجی نمائندوں سے درد مندانہ اپیل ہے کہ خدارا اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔
دو خاندانوں کی نسلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔ بچے یتیم ہو رہے ہیں، گھر اجڑ رہے ہیں اور ماؤں کی گودیں ویران ہو رہی ہیں۔
ہم کسی انتقام کی بات نہیں کر رہے، ہم انصاف، قانون کی بالادستی اور جان و مال کے تحفظ کی بات کر رہے ہیں۔ آخر کب تک یہ انتقام کا سلسلہ یونہی چلتا رہے گا اور زندگیاں ضائع ہوتی رہیں گی۔
مطالبات
· اس خاندان کے باقی افراد کو مؤثر سکیورٹی اور تحفظ فراہم کیا جائے
· تمام قتل کے واقعات کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں
· جو بھی قانون کے مطابق ذمہ دار ثابت ہو، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

منڈی بہاؤالدین: بلہڑ خاندان کے مزید دو افراد جنوبی افریقہ میں قتل، 2023 سے اب تک نو جانیں ضائع.
21