ہزارہ یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبے کی لاگت 1102 ملین روپے تک بڑھ گئی

44

پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے میگا منصوبے “Uplifting of Academic and Infrastructure Facilities at Hazara University” کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کو منظور کر لیا گیا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت اب 1102 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت ممبر پلاننگ کمیشن ڈاکٹر نجیب اللہ مروت نے کی، جس میں وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وائس چانسلر کو منصوبے کے لیے گرانٹس کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر عمر ندیم قریشی اور پراجیکٹ انجینئر محمد عرفان خان نے اجلاس کو منصوبے پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ممبر پلاننگ کمیشن نے وائس چانسلر اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی محنت اور عزم کو سراہا۔
بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پلاننگ کمیشن کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں فنڈز کی بروقت فراہمی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے منصوبے میں مستقل تعاون پر حکام کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں