مانسہرہ کے طلباء کے لیے آن لائن ارننگ کے روشن مواقع۔تحریر: سردار شفقت نیاز

43

دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے اور آج کا نوجوان صرف تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی ڈیجیٹل اسکلز سیکھ کر اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی بہتر بنا سکتا ہے۔ مانسہرہ کے نوجوان بھی اگر بروقت صحیح سمت میں محنت کریں تو گھر بیٹھے دنیا بھر سے آن لائن روزگار کما سکتے ہیں۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں نوکری کے مواقع محدود ہیں، لیکن انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی مارکیٹ ہر ایک کے لیے کھلی ہے۔ اگر آپ کے پاس جدید اسکلز ہیں تو آپ بغیر بڑے سرمایہ کے گھر بیٹھے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کام کرکے اچھی آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر کی مارکیٹ میں چند اسکلز ہمیشہ طلب میں رہتی ہیں:

فری لانسنگ (Fiverr, Upwork پر پروجیکٹس کرنا)

گرافک ڈیزائننگ اور ویڈیو ایڈیٹنگ

ڈیجیٹل مارکیٹنگ (Facebook Ads، SEO، Social Media Marketing)

ویب ڈویلپمنٹ اور ایپ ڈویلپمنٹ

کانٹینٹ رائٹنگ اور بلاگنگ

ایمیزون اور ای بے پر آن لائن سیلنگ (E-commerce)

ورچوئل اسسٹنٹ سروسز

یہ وہ اسکلز ہیں جو ایک بار سیکھنے کے بعد آپ کو مستقل آمدن دلا سکتی ہیں۔

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے میں، سردار شفقت نیاز (سعودی عرب میں مقیم)، “میٹاورس اکیڈمی مانسہرہ” کے پلیٹ فارم سے یہ مشن لے کر چل رہا ہوں کہ ہمارے نوجوان جدید ڈیجیٹل اسکلز سیکھیں اور عالمی مارکیٹ تک رسائی حاصل کریں۔ یہ اکیڈمی طلباء کو فری اور پریکٹیکل ٹریننگز فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو کماو اثاثہ میں بدل سکیں۔ میرا مقصد ہے کہ مانسہرہ کے ہر گھر سے کم از کم ایک فرد آن لائن آمدن کے ذریعے اپنے خاندان کی کفالت کرے۔

یہ وقت کا تقاضا ہے کہ آپ صرف ڈگری پر انحصار کرنے کے بجائے پریکٹیکل اسکلز سیکھیں۔ میٹاورس اکیڈمی آپ کے لیے سنہری موقع ہے، اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ یاد رکھیں، کامیابی انہی کو ملتی ہے جو بروقت فیصلہ کرتے ہیں اور نئی راہوں پر قدم بڑھاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں