مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار

69

مانسہرہ پولیس نے کنگڑ محلہ کے رہائشی خواجہ عبدالحمید کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 کلو 726 گرام چرس اور 277 گرام ہیروئین برآمد ہوئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں