مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائیاں، 7 کلو سے زائد چرس برآمد

84

مانسہرہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 7 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی نگرانی میں تھانہ صدر اور تھانہ خاکی پولیس نے الگ الگ کارروائیاں کیں۔ تھانہ صدر کے ایس ایچ او لیاقت شاہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم میر سلطان ولد علی مردان سکنہ لساں ٹھکرال کو 5 کلو 914 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔

دوسری جانب تھانہ خاکی پولیس نے ملزم محمد وقاص ولد محمد اقبال سکنہ خاکی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1 کلو 205 گرام چرس برآمد کی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں