ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک شاہنواز خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس مانسہرہ نے ون ویلنگ، تیز رفتاری، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، پھٹے سائلنسر اور غیر قانونی طور پر موڈیفائیڈ پولیس و فلشر لائٹس والے موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔
ڈی ایس پی ٹریفک ارشد خان اور انچارج ٹریفک انسپکٹر انس خان کی قیادت میں جاری اس مہم کے دوران متعدد موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے مختلف ٹریفک چوکیوں اور سرکل تھانہ جات میں بند کر دیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عوامی سلامتی اور سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے یہ کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو غیر قانونی موڈیفائیڈ موٹر سائیکلوں کے استعمال سے باز رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری میں پولیس کا ساتھ دیں۔