کوہستان میگا کرپشن کیس: مرکزی ملزم حاجی قیصر اقبال اہلیہ سمیت نیب کے ہاتھوں گرفتار

58

کوہستان میگا کرپشن کیس: مرکزی ملزم حاجی قیصر اقبال اہلیہ سمیت نیب کے ہاتھوں گرفتار۔

کوہستان کمیونیکیشن اینڈ ورکس میگا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم حاجی قیصر اقبال کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد سے ڈسچارج ہوتے ہی قومی احتساب بیورو (نیب) نے اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حاجی قیصر اقبال گزشتہ کئی ہفتوں سے طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیرِ علاج تھے۔ جمعہ کے روز اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی نیب کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لے لیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق حاجی قیصر اقبال پر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے پشاور نیب آفس منتقل کیا جائے گا، جہاں ان سے منصوبوں کی فنڈنگ، ٹھیکوں کی تقسیم، اور غیر قانونی اثاثہ جات کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے حاجی قیصر اقبال کی اہلیہ کو بھی معاونت کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں