مانسہرہ : ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیزاور پاکستان میں برطانوی خبر رساں ادارے انڈپنڈنٹ اردو کے اشتراک سے media ethicsکے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ۔
ورکشاپ کے مہمان خصوصی انڈپنڈنٹ اردو کے سینئر منیجر ہارون الرشید تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر پولشہ مروت بھی شامل تھیں۔
سنیر صحافی ہارون الرشید نے ورکشاپ میں شریک طلباء و طالبات سے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافتی دنیا میں سچائی، دیانت داری، توازن اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنا ضروری ہے اور صحافیانہ اخلاقیات اپناتے ہوئے یہ مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے طلبا کو صحافت میں اخلاقی اقدار، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور غیر جانب دار رپورٹنگ کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر پلوشہ نے بھی میڈیا ایتھکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا بنیادی کام معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کردار ادا کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے خبر کی صداقت، ذرائع کی تصدیق اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنا صحافی کی ذمہ داری ہے ۔
ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر ماجد الغفار نے انڈیپنڈنٹ اردو کے مہمانوں کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تربیتی ورکشاپ میں ان کی موجودگی سے طلبا کو عملی صحافت کے قیمتی پہلوؤں سے آگاہی حاصل ہوئی ہے اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تربیتی سرگرمیوں کو طلباء و طالبات کی عملی زندگی کے لے نہایت مفید قرار دیا۔
اس کے قبل سینئر منیجر ہارون الرشید نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور میڈیا کے حوالےسے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ورکشاپ کے اختتام پر ڈاکٹر ماجد الغفار نے مہمانوں کو کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔ایک روزہ ورکشاپ میں مذکورہ تعلیمی شعبے کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔