نشترہال پشاور میں لائیو تھیٹر پشتو ڈرامہ اور محفل موسیقی کا انعقاد

23

مانسہرہ نیوز ڈیسک : خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور کلچرل سینٹر مفکورہ کے تعاون سے نشترہال پشاور میں لائیو تھیٹر پشتو ڈرامہ اور محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف اور صدر مفکورہ سنٹر سلمان میاں نے فیتہ کاٹ کے تھیٹر ڈرامہ اور تصاویری نمائش کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ کریٹیو رائٹر مفکورہ حیات روغانی، ڈائریکٹر کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

تھیٹر ڈرامہ کا مقصد انسان کی دنیا میں تخلیق، آپس میں بھائی چارہ، امن و محبت کا پیغام اور انسانیت کا احساس تھا۔ اس دوران مختلف فنکاروں نے لائیو پرفارمنس پیش کی جس پر شائقین سے خوب داد وصول کی۔ تھیٹر ڈرامہ کے آخر میں محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

آرٹ فیسٹیول کے موقع پر مختلف ہنرمندوں کی جانب سے بنائی گئی تصاویر نمائش کیلئے پیش کی گئیں جبکہ ساتھ ہی ہنرمند مرد و خواتین نے مختلف دستکاری مصنوعات کے سٹالز بھی سجا رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں