پختونخوا اسمبلی میں سپیشل سیکورٹی کا دوسرا مشاورتی اجلاس

29

مانسہرہ نیوز ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیشل سیکورٹی کا دوسرا مشاورتی اجلاس آج صوبائی اسمبلی سیکریٹیریٹ پشاور میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت منعقد ہوا. اجلاس مسلسل صبح 1بجے سے شام 8 بجے تک چلتا رہا ۔

جس میں صوبے کے امن و امان کی مجموعی صورت حال اور متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آھنگی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین, ممبران اسمبلی, اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد خان, محکمہ پولیس کے سربراہ آئی جی ذولفقار حمید سمیت اعلی پولیس حکام , چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ, محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور سیکرٹری اسمبلی نے شرکت کی.

اجلاس کے شرکاء کو محکمہ داخلہ, محکمہ پولیس اور چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے صوبے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن و استحکام کے قیام میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

انہوں نے دیرپا امن کے قیام, عوام کی جان و مال کے تحفظ اور سیکورٹی اداروں کے مابین موثر ہم آھنگی کے لیے تجاویز پیش کی. اجلاس کے اختتام پر سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ سپیشل سیکورٹی کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار امن کے قیام, عوام کی جان و مال کے تحفظ اور تمام مسائل کا حل افہام و تفہیم و مشاورت کے ذریعے تلاش کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی قوتیں امن و استحکام کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہیں جو کہ ایک مثبت سوچ کی عکاسی کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا اگلا اجلاس آئیندہ چند روز میں منعقد کیا جایگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں