مانسہرہ: ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ورثہ کے تحفظ پر مبنی پروجیکٹ کی شاندار اختتامی تقریب
ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ میں “Promoting the Principled Use of Emerging Technologies for Archaeology and Cultural Heritage in Pakistan” کے تحت مکمل ہونے والے تحقیقی و دستاویزی پروجیکٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل، نئی علمی اشاعت کا اجرا، اور شعبہ کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح شامل تھا۔
پروجیکٹ کے دوران ضلع مانسہرہ کے تاریخی مقامات — آشوکا راک ایڈکٹس، سلطان محمود خُرد کا مزار، اور نوکوٹ قلعہ — کی ڈیجیٹل دستاویزات، سروے اور ورثہ کے تحفظ پر خصوصی کام کیا گیا۔
تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی ممبران، معزز مہمانان، شریک اداروں کے نمائندگان، طلبہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان تھے جبکہ مہمان اعزازی پاکستان میں یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسلام آباد کے نمائندے وقارخان تھے۔
مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کا پروجیکٹ تحقیق، ڈیجیٹلائزیشن اور ورثہ کے تحفظ کے شعبوں میں انٹرنیشنل سطح پہ ایک تاریخی قدم ہے۔
انھوں نے کہا کہ یو ایس ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے تحت پراجیکٹ لینا ہزارہ یونیورسٹی کے لئے ایک اعزا ز ہے۔
اس پراجیکٹ کے حصول اوراسکو کامیابی سے تکمیل تک پہچانا شعبہ آرکیالوجی اور کا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی ہمیشہ ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی جو علمی معیار اور جدید تحقیق کو فروغ دیں۔
پاکستان میں یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن (USEFP) اسلام آباد کے نمائندے وقارخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ آرکیالوجی کے پراجیکٹ کی تکمیل میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔
انھون نے کہا کہ فاؤنڈیشن نے تقریبا سات دہائیوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تعلیم کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ اور اس وقت پچاس ہزار سےزائد طلبہ اس سے مستفید ہوچکے ہیں۔
انھوں نے فاؤنڈیشن کے تحت سکالرشپ کےحصول میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر اور شعبہ آثار قدیمہ کے چئیرمین اور ڈین، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیزپروفیسر ڈاکٹر شاکر اللہ نے شرکاء کو پروجیکٹ کی سرگرمیوں، فیلڈ ورک، ڈیجیٹل سروے اور حاصل شدہ اہم اہداف پر ایک جامع پریزنٹیشن دی، جسے شرکاء نے خاصی سراہا۔
چیئرمین شعبہ آثارِ قدیمہ و ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر شاکر اللہ نے افتتاحی کلمات میں پروجیکٹ کی اہمیت اور اس کے تحت ڈیجیٹل دستاویزات، ورثہ کے تحفظ اور تحقیق میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ شعبہ نے اپنی ویب سائٹ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے شعبہ آثار قدیمہ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے انتہائی اہم اور کارآمد ثابت ہوگی۔ اور یہ آثار قدیمہ کے حوالے سے علمی ترقی کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔
اس چھ ماہ پر مشتمل پروجیکٹ کو U.S. Mission to Pakistan کی مالی معاونت اور Pakistan–US Alumni کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر پروجیکٹ کے تحت شائع ہونے والی کتاب کا باضابطہ اجرا کیا گیا، ساتھ ہی محکمہ آثارِ قدیمہ کی آفیشل ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی۔
جس کے ذریعے شعبے کی تمام سرگرمیوں، تحقیق اور پروجیکٹس تک صرف ایک کلک میں رسائی ممکن ہو گی۔
تقریب میں طلبہ، اسکالرز، محققین، کمیونٹی نمائندگان، افسران اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر داکٹر اکرام اللہ خان اور یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشنکے نمائندے نے پروجیکٹ میں نمایاں کردار ادا کرنے والی ٹیم کو تعریفی اسناد پیش کی کیں ۔
بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر داکٹر اکرام اللہ خان نے وقار خان کو شعبہ آثارِ قدیمہ کی معاونت اور شراکت کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز بھی پیش کی ۔