ہریپور پولیس کی کارروائی ، چرس فروش گرفتار

89

ہریپور : ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہری پور مہم کاتسلسل جاری۔

ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ہارون الرشید ولد محمد رفیق سکنہ مانکراء کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 184 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی افضال خان اور دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقار ولد بیزاد خان سکنہ مکھن کالونی کوگرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 932 گرام چرس اورشہزاد ولد اورنگزیب سکنہ مکھن کالونی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 771 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد نواز خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے عمران خان ولد عبدالرزاق سکنہ سرائے گدائی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 512 گرام چرس برآمد کرلی ۔مقدمات درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں