مانسہرہ : ایس پی ٹریفک مانسہرہ شہزادی نِوشاد گیلانی کی زیر صدارت تمام سرکل انچارجز، زونل انچارجز، TASIs,TSIsکے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں شہر کی مجموعی ٹریفک صورتحال، فیلڈ اسٹاف کی ڈیوٹی، نظم و ضبط اور ٹریفک فلو کو بہتر بنانے کے لئے حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی ٹریفک نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ:
تمام پوائنٹس پر ڈیوٹی اسٹاف کی موجودگی ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔
آپکی آپ کے زیر نگرانی تعینات TFCs,TOsاور رائیڈرز کی باقاعدہ چیکنگ، نگرانی اور مؤثر ڈیوٹی لینا اولین ذمہ داری ہے۔
شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہتر رویئے کے ساتھ پیش آئیں ۔۔
ڈسپلن، حاضری، کارکردگی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔۔۔
شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، بہترین رویّہ، تعاون اور فوری رہنمائی ٹریفک پولیس کا بنیادی معیار ہونا چاہیے۔
ٹریفک کے بہاؤ کو ہر صورت برقرار رکھتے ہوئے روڈز کی کلیئرنس، ون وے کی پابندی، غیر قانونی پارکنگ کی روک تھام اور عوامی سہولت کو ترجیح دی جائے۔
آخر میں ایس پی ٹریفک مانسہرہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد شہریوں کو سہولت دینا، ٹریفک نظم قائم رکھنا اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ہر افسر اور اہلکار اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری، دیانت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرے۔