ضلعی حکومت کی کاروائی ، غیر قانونی گٹکا/ماوا قبضے میں لے لیا

73

مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنرمانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ کی نگرانی میں ڈی ایف سی مانسہرہ کے ہمراہ گٹکا اور ماوا فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی گٹکا/ماوا کی بڑی مقدار قبضے میں لی گئی جبکہ ملوث عناصر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے واضح کیا کہ
🔹 ضلع میں عوام کی صحت کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
🔹 قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
🔹 مارکیٹس میں معیاری اور محفوظ مصنوعات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

تاجروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی قوانین کی مکمل پاسداری کریں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں