انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے نکالی گئی واک

73

مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و ہیومن رائٹس جناب اسد محمود لودھی اور اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثنا فاطمہ نے انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے نکالی گئی واک میں شرکت کی۔

اس آگاہی واک میں طلباء، صحافیوں، تمام محکموں کے سربراہان، نمائندگان اور ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں بدعنوانی کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور مؤثر حکومتی نظام کے قیام کے لیے اجتماعی شعور بیدار کرنا تھا۔

واک کے اختتام پر ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و ہیومن رائٹس جناب اسد محمود لودھی نے کہا کہ بدعنوانی معاشرتی و انتظامی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس کا خاتمہ صرف قانون کے نفاذ سے نہیں بلکہ عوام کے شعور اور تعاون سے ممکن ہے۔

انہوں نے تمام شرکاء کی شرکت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ شفافیت، قانون کی بالادستی اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں