ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) سید جنید علی قاسم نے جرید درویاں میں پیش آنے والی ہولناک آتشزدگی کے مقام کا دورہ

74

مانسہرہ : ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) سید جنید علی قاسم نے جرید درویاں میں پیش آنے والی ہولناک آتشزدگی کے مقام کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی افسوس کا اظہار کیا ان کے دکھ بانٹے اور اُن کے روشن مستقبل کی دعا کی۔ اس مشکل گھڑی میں انہوں نے متاثرین کے لیے ریلیف بھی تقسیم کیا تاکہ وہ دوبارہ کھڑے ہونے کی ہمت پا سکیں۔

اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ ممبر فاروق مغل, چیئرمین جرید مجتبیٰ عامر, جاوید شاہ ممبر پارس اور علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے، جنہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں