غیر منصفانہ تجارتی عمل

86

ایبٹ آباد: کنزیومر پروٹیکشن کونسل ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ نے ایک اہم عدالتی فیصلے کی روشنی میں تمام بڑے سٹورز اور دکانداروں کو اپنے لوگو یا اشتہارات والے شاپنگ بیگز کی قیمتیں صارفین سے وصول کرنے سے فوری طور پر روک دیا ہے۔ کونسل نے یہ اقدام ایک نوٹس (سیریل نمبر: CPC/Legal/2025/001) کے ذریعے اٹھایا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنے سے خبردار کیا ہے۔

یہ ہدایت کنزیومر کورٹ ایبٹ آباد کے حالیہ فیصلے (M/S Outfitters Stores بمقابلہ CPC، 02 اکتوبر 2025) کے بعد جاری کی گئی ہے، جس میں اس عمل کو خیبر پختونخوا کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 1997ء کی دفعہ 7(ج) کے تحت “غیر منصفانہ تجارتی عمل” قرار دیا گیا تھا۔

انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر حمزہ نثار نے ڈسٹرکٹ اٹارنی خورشید خان کے ساتھ مل کر یہ کیس کامیابی سے لڑا۔ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے زور دیا کہ دفعہ 15 اور 16 کے تحت بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے تمام کاروباری ادارے فوری اور مکمل طور پر اس حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں