ایبٹ آباد پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم شمعریز ہلاک

66

ایبٹ آباد پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم شمعریز ہلاک.

پولیس مقابلہ نواں شہر کی حدود میرا رحمت خان کے مقام پر اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی تھی۔ پولیس پارٹی میں ایس ایچ او کینٹ اور ایس ایچ او نواں شہر معہ نفری شامل تھے۔ دورانِ کارروائی ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شمعریز اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا،

جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ موقع واردات سے ایک پستول معہ کارتوس برآمد کر لیا گیا، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے بروز اتوار رات نو بجے ڈی پی او آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بریف کرتے ہوئے ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس کا پس منظر اور تفتیش کے حوالے سے بریف کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں