عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور

67

ہریپور : انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی پزارہ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم کے تحت کھلی کچہری کا آغاز تحصیل غازی کے دور افتادہ تھانہ ناڑہ آمازئی سے کیا۔کھلی کچہری میں علماء اکرام ،علاقہ معززین اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اہل علاقہ نے درپیش مسائل سے متعلق مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔
ڈی پی او ہری پور نے موقع پر حل طلب مسائل سے متعلق افسران کو فوری احکامات جاری کیے ۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔جرائم یشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔منشیات فروشی ایک لعنت ہے ۔

علماءاکرام اپنے ممبر کے زریعے لوگوں کو منشیات سے بچاؤ سے متعلق اگاہ کریں عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقے کو جرائم سے پاک کرسکتے ہیں۔عوامی مسائل کو ان کی دیلیز پر حل کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم کا اغاز کیا ہے جو ضلع بھر میں جاری رہے گا ۔بعد ازاں کھلی کچہری کے اختتام پر ہری پور میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں