ہریپور : جی ٹی روڈ ہری پور واقعہ اپڈیٹ ، گزشتہ روز جی ٹی روڈ ہری پور پر ارسلان میڈیکل اسٹور کے سامنے ٹریفک پولیس اہلکار کو گاڑی سے زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے زیر دفعات 324، 186 اور 353 تعزیراتِ پاکستان کے تحت بلاول شفیق اور شفیق ساکنان چھتڑی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جو باپ بیٹا ہیں۔
واقعہ کے مطابق بلاول شفیق اپنے والد، جو کینسر کے مریض ہیں، کے لیے دوائی لینے میڈیکل اسٹور آیا تھا۔ واپسی پر پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہی۔
گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، جس پر نوجوان قانون دان سید وقاص نقوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے عدالت میں پیش ہو کر مؤثر قانونی دلائل دیے۔ آج عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔