اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی آگاہی تقریب کا انعقاد

56

ایبٹ آباد: اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی آگاہی تقریب کا انعقاد

◀️ انسدادِ بدعنوانی ہفتہ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور ضلعی یوتھ آفس کے باہمی تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

◀️ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

◀️ تقریب کے دوران طلبہ نے تقاریر کے ذریعے بدعنوانی کے منفی اثرات، شفافیت، دیانت داری اور کرپشن کے خاتمے میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور معاشرے کو کرپشن سے پاک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

◀️ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز افراسیاب زبیرہندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف مؤثر جدوجہد کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے اور ضلعی انتظامیہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

◀️ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، ذمہ داری اور احتساب کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ایک صاف، شفاف اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

◀️ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے انسدادِ بدعنوانی اور منصفانہ معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں