موٹر وے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب اخروٹ کی چھال سے لدی گاڑی نمبر 9500 کو تحویل میں لے لیا گیا

78

ہریپور : موٹر وے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب اخروٹ کی چھال سے لدی گاڑی نمبر 9500 کو تحویل میں لے لیا گیا۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ہری پور، جناب ابرار احمد کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جناب سید توقیر احمد شاہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ان ہدایات کی روشنی میں جناب سید توقیر احمد شاہ، فارسٹر بشیر احمد، فاریسٹ گارڈ مہرب خان اور فاریسٹ گارڈ وقار یونس نے موٹر وے پولیس کے مؤثر تعاون سے مربوط ناکہ بندی قائم کی اور چیچیاں انٹرچینج کے قریب کامیاب کارروائی عمل میں لائی۔

کارروائی کے دوران مذکورہ گاڑی کو روکا گیا، جانچ پڑتال کے بعد اسے تحویل میں لے لیا گیا اور بعد ازاں قانونی کارروائی کے لیے بحفاظت فاریسٹ آفس منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں