ڈپٹی کمشنر کو دفتر کے مختلف سیکشنز کی کارکردگی، مالیاتی امور، ریکارڈ کے انتظام اور جاری سرکاری ادائیگیوں اور آفس سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

121

بٹگرام : صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو دفتر کے مختلف سیکشنز کی کارکردگی، مالیاتی امور، ریکارڈ کے انتظام اور جاری سرکاری ادائیگیوں اور آفس سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے دفاتر کے نظم و ضبط، شفافیت اور سروس ڈیلیوری کے نظام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ مالیاتی معاملات میں مزید بہتری، بروقت ادائیگیوں اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال سے ہی عوام کا اعتماد بحال رکھا جا سکتا ہے، جس کے لیے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں