ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت نیشنل امیونائزیشن ڈیز (NID) دسمبر 2025 کے چوتھے روز ایوننگ ریویو اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔
◀️ اجلاس میں مہم کے چوتھے روز کے اختتام پر مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں مجموعی گھریلو کوریج 96 فیصد رہی۔
◀️ چیئرمین کی ہدایات پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال (ATH) کے ڈائریکٹر اور تمام نجی میڈیکل کالجز کو پولیو مہم سے متعلق آگاہی، تعاون اور پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
◀️ دیگر اضلاع کےکرایہ داروں اور مہاجر آبادی کی جانب سے پولیو سے انکار کو کسی صورت قبول نہ کرنے اور سخت فالو اپ یقینی بنانے کی واضح ہدایات جاری کی گئیں۔
◀️ کمزور کارکردگی دکھانے والی یونین کونسلز سے وضاحت طلب کی گئی جبکہ بہتر کارکردگی پر بہترین کارکردگی دکھانے والی یونین کونسلز کو سراہا گیا۔
◀️ مستقبل کی تمام پولیو مہمات میں یو سی ایم اوز کی یونین کونسل سطح پر مؤثر اور مسلسل نگرانی کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
◀️ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈی ایچ او، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
◀️ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے بچوں کے محفوظ مستقبل اور پولیو فری ایبٹ آباد کے ہدف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔