ایبٹ آباد: غیر قانونی طور پر قائم تین آئل سٹیشن سیل۔
ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی زیر نگرانی میر پور میں غیر قانونی طور پر قائم 2 آئل اسٹیشنز کو سیل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان نے قلندر آباد ایریا میں کام کرنے والے ایک آئل سٹیشن کو سیل کیا۔
اس کے علاوہ دکانداروں کو گرانفروشی پر کورٹ نوٹسز جاری کیے جبکہ نام کسٹم پیڈ سگریٹ کی فروخت پر کاروائی کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے عوامی مفاد کے تحفظ، قانون کی عملداری اور شہریوں کوسہولیات کی فراہمی میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔