سرن ویلی یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کی نو منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری

61

مانسہرہ : سرن ویلی یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کی نو منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری 23 دسمبر بروز منگل، دن 10 بجے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما عمر نواز خان تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور نو منتخب عہدیداران سے حلف لیں گے۔

یونین کے صدر عبدالواحد خان اور جنرل سیکرٹری شہزاد حسین کے مطابق تقریب کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں، جس کے لیے سیاسی و سماجی شخصیات، بلدیاتی نمائندوں اور انجمن تاجران کے عہدیداران کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ عمر نواز خان، جو کہ سابق صوبائی وزیر حق نواز خان کے فرزند ہیں، اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے علاقے میں متحرک سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر حق نواز خان نے اپنے دورِ وزارت میں سرن اور کونش ویلی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے تھے، جس کے باعث عوامی حلقوں میں انہیں اور ان کے جانشین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں