ایبٹ آباد کے مختلف سکولوں میں تعلیمی و سماجی تقریبات

72

‎ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افراسیاب زبیر ہندل نے مختلف تعلیمی و سماجی تقریبات میں شرکت کی۔

‎اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نےسینٹ پیٹرز اسکول ایبٹ آبادمیں سالانہ پروگرام اور کرسمس پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی اور اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

‎بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے گورنمنٹ انٹر ڈسٹرکٹ اسکولز ٹورنامنٹ ڈی سی او میل ایبٹ آباد کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، جو جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی افتخار خان جدون نےٹورنامنٹ کے کامیاب اسکولوں کے طلبہ میں ٹرافیاں اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

‎ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیم، کھیل اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں